نیویارک میں پہلا جشن آزادی کا ریکارڈ تور میلہ

0
151

نیویارک ( پاکستان نیوز) نیویارک میںجشن آزادی کا ریکارڈ توڑ میلے کا انعقاد ، رعلی مرزا اور اس کی ٹیم کی کاوشوں سے کرونا لاک ڈائون کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے لوگوں کی بڑی تعداد نے میلے میں شرکت کی ، نعیم عباس روفی ، مہوش شاہ نے اپنے بھرپور گائیکی کا مظاہرہ کیا جس سے شرکا ء جھوم اٹھے ، لوگوں نے فنکاروں کو خوب داد دی ، نوجوان ، بچوں نے سٹیج پر خوب دھمال ڈالی اور علی مرزا کی کاوشوں کو سراہا ،تقریبا ڈیڑھ سال کے بعد پاکستانی کمیونٹی کو پاکستانی ثقافت کے مناسبت سے کوئی دن منانے کا موقع ملا۔ امریکن آف پاکستان ہیریٹیج کی جانب سے 2021 کے پہلے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان ہیرٹیج نائٹ کا ایک میلے کی صورت میں کامیاب انعقاد کروایا گیا۔آئزن ہاور پارک ناسو کاونٹی میں منعقدہ اس میلے میں تقریبا پانچ ہزار کے قریب افراد نے شرکت کی۔ میلے میں پاکستانی ثقافت کے حوالے سے مختلف سٹالز لگائے گئے ان سے پاکستان کے ثقافتی تاریخ خوبصورت انداز سے جھلک رہی تھی۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے میلے کے منتظمین اور دیگر عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ معروف نیوز کاسٹر شاہد اکبر نے اپنی خوبصورت آواز میں اسپیکر کے فرائض انجام دیئے جبکہ نوجوان ضمیر چوہدری نے ان کا ساتھ دیا، اس موقع پر امریکن آف پاکستان ہیریٹیج کے عہدیداروں کو اسناد بھی دی گئی۔ قارئین کی معلومات کے لیے بتاتے چلیں کہ اس میلے کا ”عنوان کشمیر گلگت بلتستان خوبصورت پاکستان ”رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر جہان عابدی نے کشمیر پاکستان پر خوبصورت نظم پڑھی، اس کے بعد علی مرزا کی صاحبزادی سرینا علی نے امریکہ کا قومی ترانہ پڑھا جبکہ انعام بخاری کی بیٹی جینا بخاری نے پاکستانی قومی ترانہ پڑا جسے تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر سنا۔ اس موقع پر ترکش صوفی رقص بھی پیش کیا گیا، جبکہ معروف کمیونٹی لیڈر نسیم گلگتی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنا علاقائی رقص بھی پیش کیا جس پر حاضرین نے خوب لطف اٹھایا۔ اس موقع پر ناسو کاؤنٹی کی چیف ایگزیکٹو لورہ قرن(Laura Curran( نے جو کہ بطور مہمان خصوصی یقوق پروگرام میں موجود تھی، انہوں نے پروگرام کے منتظمین اور مختلف امریکن پاکستانی سماجی تنظیموں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مرحوم سلیم احمد کو بھی ایوارڈ دیا گیا جو کہ ان کی برادر فروخ نے وصول کیا۔ میڈیا میں پاکستان نیوز کے پبلشرو چیف ایڈیٹر مجیب ایس لودھی کے علاوہ معروف مزاحیہ شاعر خالد عرفان، سید غلام حسین جعفری، نادیہ قدیر، سید ایچ قادری، سید ایس قادری، سرینا اے مرزا، ٹی وی ون کے ریاض بابر ،اعجاز قادری، مسعود حیدر اور عامر بی خان کو بھی خصوصی ایوادذ دیے گے جن میں ان تمام شخصیات اور اداروں کی کمیونٹی کے لیے خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ مسعود حیدر بیماری کے باعث شرکت نہ کر سکے جن کا ایوارڈ برادر فرخ نے وصول کیا۔ تقریب کے بعد لوگوں کے لئے محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیا گیا۔ امریکن پاکستانی گلوکارہ مہوش شاہ اور پاکستان سے تشریف لائے آئے گلوکار نعیم عباس روفی نے سدا بہار گیت پیش کیے جس سے میلے کو چار چاند لگا گے۔ نعیم عباس کی جانب سے نصرت فتح علی خان کے سدا بہار گیت بھی گائے گئے جس پر نوجوانوں میں بھنگڑے ڈالے اور خوب رقص کیا۔اختتام پر علی مرزا نے تمام شرکا کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اْنہوں نے اپنی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ صرف دو ہفتوں میں کامیاب جشن آذادی کا میلہ کر کے جذبہ حب بل وطنی کا ثبوت دیا۔علی مرزا نے کہا کہ ہم انشاللہ اگلے سال بھرپور محنت کر کے شاندار میلہ کرینگے۔اْنہوں نے تمام سپانسرز کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی وجہ سے میلہ کامیاب ہوا، انہوں نے خصوصا” عمار یاسر نمبردار ، بلال خان، سید وسیم، رضا دستگیر اور ضمیر چوہدری کا شکریہ ادا کیا کہ اْن کی انتھک محنت سے مختصر وقت میں کامیاب میلے کا انعقاد ھوا۔اْنھوں نے پارک ڈیپارٹمنٹ اور ناسو کائونٹی کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اْنہوں نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here