عدالت نے ڈاکا پروگرام کو غیرقانونی قراردیدیا، درخواستوں پر عمل روکنے کا حکم

0
151

نیویارک (پاکستان نیوز)سدرن ڈسٹرکٹ ٹیکساس کے جج نے ڈاکا قوانین کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نئی درخواستیں منظور کرنے کے عمل کو روکنے کا حکم دے دیا ہے ، جج اینڈریو حنان نے کیس کی سماعت کے دوران بائیڈن حکومت کو حکم دیا ہے کہ ڈاکا قوانین کے تحت نئی درخواستوں کی منظوری کے عمل کو فوری طور پر روک دیا جائے جبکہ ایسی درخواستیں جوکہ کارروائی کے عمل میں شامل ہیں کو جاری رکھا جائے ۔ ڈاکا پروگرام کو 2012 میں شروع کیا گیا تھا جس کے دوران 6 لاکھ 16 تارکین کی اس پروگرام کے تحت رجسٹریشن کی گئی تھی ، جج اینڈریو حنان کو سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی جانب سے تعینات کیا گیا تھا جو سمجھتے ہیں کہ ڈاکا قوانین انتظامی ایکٹ کی مکمل خلاف ورزی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here