شکاگو (پاکستان نیوز) شکاگو میں لوگوں نے کرونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگوانے کے بعد آپس میں میل جول دوبارہ شروع کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شکاگو کے ریسٹورنٹ میں سی ڈی سی کی نئی گائیڈ لائن کے بعد اب ویکسین لگے ہوئے افراد تقریبا ایک سال بعد بغیر ماسک کے مل بیٹھے۔ ریسٹورنٹس میں موجود افراد نے ایک ساتھ سحری کی، جب کہ یہ افراد افطار میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تھے۔