پولیس گردی جاری: گردن پر گھٹنا رکھنے سے ایک اورشہری ہلاک

0
117

کیلی فورنیا(پاکستان نیوز) کیلی فورنیا میں پولیس افسر کے تشدد سے شہری مر گیا۔ پولیس اہلکار 5 منٹ تک شہری کی گردن پر گھٹنا رکھے بیٹھا رہا۔ میڈیا کے مطابق 26 برس کے ماریو گونزالز پر علاقے میں آوارہ گردی کا الزام تھا۔پولیس کا دعویٰ ہے گرفتاری کے دوران گونزالز نے مزاحمت کی تھی۔رپورٹس کے مطابق 26 سالہ شہری کی موت سے متعلق تمام تفصیلات دوکیمروں کی ویڈیو فوٹیج کی مدد سے ملیں۔ نوجوان کی موت کا واقعہ 19 اپریل کوایک پارک میں پیش آیا تھا۔ وڈیوکے مطابق گونزیلزسانس لینے کی کوشش کررہا ہے جس کے بعد اس کی حالت مزید غیرہوگئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے گونزیلزکوہلا جلا کرمصنوعی طریقے سے سانس دینے کی کوشش بھی کی گئی۔ میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں گونزالز کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ بے قصور ہے۔کیلی فورنیا میں پولیس تشدد سے ہلاک نوجوان کا تعلق اوک لینڈ سے تھا۔گونز 4 برس کے بچے کا باپ اور معذور بھائی کا واحد کفیل تھا۔گونزالز کی موت کا سبب بننے والے تینوں اہلکاروں کو چھٹی پر بھیج دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here