پاکستان تحریک انصاف نیویارک انٹرا پارٹی الیکشن میں ضمیر خان نے ”یونائیٹڈ پینل“ کا اعلان

0
148

ضمیر خان صدر،صدارتی امیدوار ایاز خان نائب صدر، شاہد رانجھا جنرل سیکرٹری، رضا دستگیر ایڈیشنل سیکرٹری، حنا رحمان ویمن ونگ صدر ہونگے

نیویارک(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے پارٹی الیکشن کے سلسلے میں صدارتی امیدوار ضمیر خان نے ”یونائیٹڈ“ کے نام سے اپنے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ ساتھی امیدواروں اور پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے ضمیر خان نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نیویارک کیلئے وہ صدارتی امیدوار ہونگے جبکہ ان کےساتھ ایاز خان نائب صدر، شاہد رانجھا جنرل سیکرٹری، رضا دستگیر ایڈیشنل سیکرٹری، حنا رحمان ویمن ونگ پریذیڈنٹ کے عہدے کی امیدوار ہونگی، جبکہ وسیم سید اور رانا جاوید بھی ہمارے پینل کا حصہ ہیں اور ان کے عہدوں کا اعلان انشاءاللہ الیکشن جیتنے کے بعد کیا جائےگا۔ ضمیر خان نے کہا کہ ہم اس سال انٹرا پارٹی الیکشن میں تاریخ رقم کرینگے۔ کوئی بھی ملک یا جماعت اس وقت تک کامیاب نہیں ہوتی جب تک کہ وہ جمہوری عمل نہ اپنائیں۔ ہم عمران خان کے میرٹ اور ڈیمو کریسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔ ہمارے پینل کا نام ”یونائیٹڈ“ ہے۔ ہم پارٹی کو الیکشن کے دوران اور الیکشن کے بعد بھی متحد رکھیں گے اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ہم تمام ساتھیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 18 مارچ کو ہونےوالے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں اور عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ وسیم سید نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ضمیر خان انٹرا پارٹی الیکشن میں موزوں ترین امیدوار ہیں اسی لئے ہم ان کےساتھ کھڑے ہیں۔ رضا دستگیر نے کہا کہ انشاءاللہ ہم سب مل کر کام کرینگے۔ پہلے بھی ہم نے عہدے کے بغیر کام کیا ہے آگے بھی کرینگے۔ عہدہ ملے یا نا ملے ہم نے عمران خان اور ملک کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔ شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ میں نے ضمیر خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ یہ پارٹی کے بے لوث اور انتھک محنتی ساتھی ہیں۔ ان کی سچائی اور پارٹی سے محبت نے مجھے مجبور کیا کہ میں ان کےساتھ الیکشن میں کھڑا ہوں۔ ہم پی ٹی آئی کو نیویارک میں متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔ ”یونائیٹڈ پینل“ اس کوشش کو کامیاب بنائے گا۔ پارٹی کو متحد رکھنے میں ضمیر خان ہر لمحہ تیار رہتے ہیں۔ شاہد رضا رانجھا نے مزید کہا کہ میں وثوق سے کہتا ہوں کہ ضمیر خان کی قیادت میں 18 مارچ کو ہم الیکشن میں سرخرو ہونگے اور ہو سکتا ہے کہ حقیقت جاننے کے بعد دوسرا پینل الیکشن سے پہلے دستبردار ہو جائے۔ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان اور پھر تحریک انصاف ہے۔ ہم پاکستان کیلئے کام کرینگے تو تحریک انصاف خود بخود کامیاب ہو جائےگی۔ ہماری پالیسی ہے کہ ہم سب کی عزت کرینگے اور سب سے عزت کروائینگے۔ شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ میرا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں ضمیر خان کی وجہ سے میدان میں آیا ہوں۔ اب ہم بھرپور الیکشن لڑیں گے۔ ویسٹ چیسٹر اور دیگر مقامات پر ہمارے سپورٹرز اجتماعات منعقد کرینگے۔ حنا رحمان نے کہا کہ ہم ضمیر خان کےساتھ پہلے بھی کام کرتے رہے ہیں اور اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ ضمیر خان کے جذبے نے ہم سب کو متحرک کر دیا ہے۔ سب ساتھی ضمیر خان اور ”یونائیٹڈ پینل“ کو کامیاب کروائیں اور 18 مارچ کو ووٹ دیں۔ ایک سوال کے جواب میں ضمیر خان نے کہا کہ میں نے تین سال مسلسل تحریک انصاف کیلئے بے لوث کام کیا ہے اس لئے مجھے الیکشن میں کامیاب کروا کر خدمت کا موقع دینا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا جاوید نے کہا کہ الیکشن میں چار عہدیداران منتخب ہونگے اور منتخب عہدیداران الیکشن کے بعد مزید عہدیداران نامزد کرینگے۔ اس لئے ہمارے پینل میں کامیابی کے بعد مزید نام شامل ہونگے۔ ایاز خان نے کہا کہ میں نے پارٹی الیکشن میں صدارت کے عہدے سے دستبردار ہو کر ضمیر خان کی حمایت کا فیصلہ اس لئے کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ موزوں ترین امیدوار ہیں اور ان کا حق بنتا ہے کہ ان کی قیادت میں پی ٹی آئی کو آگے بڑھایا جائے۔ ایاز خان نے مزید کہا کہ عمران خان ایک ایسا لیڈر ہے جو پاکستان کو آگے لے جا رہا ہے۔ اوورسیز میں بسنے والے ہم سب ساتھیوں کو وزیراعظم کے ہاتھ مضوبط کرنے ہونگے ۔میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ”یونائیٹڈ پینل“ کو کامیاب کریں تاکہ عمران خان کے وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں ضمیر خان نے کہا کہ پارٹی میں پانچ بوگس ممبر شپ جنہیں کالعدم قرار دیا گیا اس کے بارے میں پارٹی قیادت تحقیقات کر رہی ہے اور جونہی نتائج برآمد ہوئے کمیونٹی سے شیئر کرینگے۔ ہمارے حوصلے بلند ہیں کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ کمیونٹی سب جانتی ہے کہ کس نے کتنا کام کیا ہے ہم نے اپنا کام کر کے دکھایا ہے اب یہ کمیونٹی کا کام ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اور ہمارے پینل کو ووٹ دیکر کامیاب کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here