سیون الیون فرنچائز کے مالک کو قوانین کی خلاف ورزی پر 10برس قید کی سزا

0
181

من چوئی نے زیادہ منافع کمانے کیلئے غیرتربیت یافتہ افراد کو کم تنخواہ پر ملازمت دی

نیویارک (پاکستان نیوز)سیون الیون فرنچائز کے مالک کو قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا گیا ہے ، ہوم لینڈ سیکیورٹی نے غیرقانونی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے پر سیو ن الیون فرنچائز کے مالک 55سالہ من چوئی کو گرفتار کر لیا ہے ، من چوئی نے فرنچائز لیتے وقت اس بات کا عہد کیا تھا کہ وہ کمپنی کے تمام قوانین کی مکمل پاسداری کرے گا لیکن 2004سے 2019کے درمیان زیادہ پیسے کمانے کے لالچ میں چوئی نے ایسے افراد کو اپنی فرنچائز میں ملازمت دی جوکہ اس کے بالکل اہل نہیں تھے ، ان افراد نے کوئی تکنیکی کورس نہیں کیا تھا اور نہ ان کے پاس امریکہ میں ملازمت کرنے کے کوئی دستاویزات تھے ، من چوئی ملازمین کی ان کمیوں کا فائدہ اٹھا کر ان کو کم پیسے دیتا تھا اور اس طرح خود زیادہ منافع کماتا تھا ، عدالت نے من چوئی کو بڑ غیر قانونی حرکت پر دس برس قید کی سزا سنائی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here