افغان طالبان کی فتح میں پاکستان ملوث ہے:واشنگٹن پوسٹ

0
155

نیویارک (پاکستان نیوز)افغانستان میں طالبان کی برق رفتار فتح کو پاکستان سے منسوب کیاجا رہا ہے ، واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق افغانستان میں طالبان کی فتح پر پاکستانی شہر کوئٹہ میں لوگوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں ، اسی طرح دیگر بڑے شہروں میں بھی لوگوں نے امریکیوں کی شکست کو خوش آئند قرار دیا جبکہ طالبان کی حکومت کی سپورٹ کی ، بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ وزیراعظم کے خصوصی مشیر رائوف حسن کا ٹوئیٹ بھی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے جس میں انھوں نے افغان حکومت کو کرپٹ قرار دیا جبکہ خود وزیراعظم عمران خان افغانستان میں طالبان کی فتح پر کہا کہ ہمسایہ ملک میں غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ پاکستانی حکومت کے کئی وزیروں نے بھی افغانستان کے مسئلے طالبان کی فتح کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here