نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستان انفارمیشن گروپ کی سینئر آفیسر ڈاکٹر مریم شیخ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سٹاف میں شامل کر لیا گیا ہے، وہ اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر ڈینس فرانسس کے سوشل و ڈیجیٹل مشیر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دینگی، کمیونیکیشن پروفیشنل، ریسرچر، میڈیا ایڈوائزر اور ٹرینر کی صلاحیتوں کی حامل ڈاکٹر مریم شیخ فل برائٹ سکالر شپ پر امریکہ کی فلوریڈا یونیورسٹی سے ”ڈیزاسٹر،ر سک اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کمیونیکیشن میں پی ایچ ڈی کر چکی ہیں، قبل ازیں ڈاکٹر مریم شیخ پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نیویارک میں 3 سال بطور پریس قونصلر کام کر چکی ہیں۔