واشنگٹن (پاکستان نیوز) کانگریس مین جیمز ٹریفی کنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت اسرائیل امریکہ پر پوری طرح حاوی ہو چکا ہے ، ایک طرف امریکہ بینک کرپٹ ہے، ڈالر پر ڈالر چھاپ رہا ہے ، امریکہ کے عوام کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں تو دوسری طرف اسرائیل امریکہ کے ہر ادارے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے ، اسرائیل امریکہ کے عوام ، معیشت، خارجہ پالیسی ، کانگریس ، ایوانوں اور میڈیا تک کو کنٹرول کر رہا ہے ، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اصل سپر پاور اسرائیل ہے جبکہ امریکہ ایک کٹھ پٹلی بن گیا ہے ۔