ڈربی مسجد کے باہر فائرنگ کرنیوالے مشتبہ ملزم کی تصویر جاری

0
92

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس نے ڈربی مسجد کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث مبینہ ملزم کی تصویر جاری کر دی ہے، تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ ملزم 65 سالہ محمد محبوب رحمان سے کار جیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا جب اسے گولی مار دی گئی۔ پولیس نے مبینہ ملزم کی تصویر جاری کی ہے۔اس شخص کی تصویر پیر کی سہ پہر ایک نیوز کانفرنس کے دوران جاری کی گئی۔ پولیس چاہتی ہے کہ عوام اس کی جینز اور جوتے کو اچھی طرح دیکھیں۔فائرنگ اتوار کو مسجد المدینہ اپر ڈاربی اسلامک سنٹر کے پیچھے پارکنگ میں شام 7 بج کر 45 منٹ پر ہوئی۔دوستوں کا کہنا ہے کہ رحمان نماز کی نیت سے مسجد آیا تھا۔اپر ڈاربی اسلامک سنٹر کے صدر ضیاء الرحمان نے کہا کہ میں ان سے بہتر شخص کے لیے نہیں مانگ سکتا تھا جس وقت فائرنگ ہوئی اس دن کی آخری نماز کے وقت تقریباً 150 لوگ مسجد کے اندر تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here