پاکستان کی جلیلہ حیدر سمیت دنیا بھر سے 12 غیرمعمولی خواتین کیلئے امریکی ایوارڈ

0
188

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن جلیلہ حیدر سمیت دنیا بھر سے 12 خواتین کو سالانہ انٹرنیشنل ویمن کوریج (آئی ڈبلیو او سی) ایوارڈ سے نواز دیا جائے گا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے علاوہ افغانستان، ارمینیا، آذربائیجان، بولیویا، برکینا فاسو، چین، ملائیشیا، نیکارا گوا، شام، یمن اور زمبابوے سے غیرمعمولی خدمات انجام دینے والی خواتین کو ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ‘سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو 12 غیر معمولی خواتین کو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ایوارڈ سے نوازیں گے جہاں خاتون اول میلانیا ٹرمپ مذکورہ خواتین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خطاب بھی کریں گی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق سیکریٹری آف اسٹیٹ کی جانب سے دنیا بھر میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والی خواتین کے اعزا میں سالانہ ایوارڈ دیا جاتا ہے اور رواں برس اس روایت کو 14 سال ہوجائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ کی جانب سے امن، انصاف، انسانی حقوق، صںفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے اور دیگر خدمات پر یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ اعلامیے کےمطابق اب تک 73 ممالک سے تعلق رکھنے والی 134 خواتین کو یہ ایوارڈ دیا جاچکا ہے اور رواں اس کی تعداد بڑھ کر 144 خواتین اور 77 ممالک تک وسیع ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں قائم امریکی سفارتی مشنز ان خواتین کو ایوارڈ کے لیے نامزد کرتے ہیں اور حتمی طور پر 12 خواتین کی منظوری اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیداران دیتے ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ رواں برس افغانستان، یمن، شام اور پاکستان سمیت متعدد مسلمان ممالک کی خواتین کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here