نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 176فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کے 47کیسز درج کیے گئے ہیں ۔رواں برس اتنے عرصے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 14 افراد قتل ہوئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران صرف پانچ افراد قتل ہوئے تھے ، 16سالہ لڑکے کو باسکٹ بال کورٹ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، اسی طرح 16سٹریٹ میں ایک 32 سالہ شخص کو سر میں گولی ما ر کے قتل کر دیا گیا ، اسی طرح وائن سٹریٹ میں 25 سالہ نوجوان ، کلے ایونیو میں 25 سالہ نوجوان ، فیئر ماﺅنٹ پیلس میں 22 سالہ نوجوان اور 125سٹریٹ میں 33 سالہ شخص فائرنگ کے واقعات کی بھینٹ چڑھ گئے ۔