امریکہ بھکاری قوم بن کر رہ گیا، روز ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ٹرمپ

0
58

نیویارک(پاکستان نیوز) سابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایک بھکاری قوم بن کر رہ گیا ہے اور اسے یکے بعد دیگرے ذلت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ امریکا فرسٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ 2021 میں عہدہ چھوڑنے کے بعد سے واشنگٹن میں کسی بھی تقریب میں یہ ان کی پہلی شرکت ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی اور صدر جو بائیڈن پر تنقید کی اور کہا کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکا گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مہنگائی جیسے امور پر بات کی جو 49 سال میں پہلی مرتبہ 9.1 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کے مہنگے نرخوں اور بڑھتے جرائم کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ امریکا توانائی کے معاملے میں اپنی خود کفالت کھو چکا ہے اور اب اسے رینگتے ہوئے دوسرے ملکوں کی طرف دیکھنا پڑ رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here