لندن(پاکستان نیوز) انتخابات کے پیش نظر بھارتی میڈیا مودی کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف ہے جبکہ بین الاقوامی میڈیا نے مودی سرکار کا بھیانک چہرہ بے نقاب کر دیا، بنگلہ دیش میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم زور پکڑ گئی، چین کیساتھ لداخ تنازعہ بھی کشیدگی اختیار کر گیا، پاکستان کیساتھ تعلقات تو پہلے ہی خراب ہیں، اب مالدیپ، سری لنکا، یہاں تک کہ دوست ملک بنگلہ دیش کیساتھ بھی دوستی خطرے میں پڑ گئی۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے بے شمار اندرونی تنازعات کیساتھ بیرونی روابط بھی شدید کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں، مودی سرکار کے اپنے تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات بدترین نہج پر پہنچ چکے ہیں۔