رمضان المبارک کے آغاز پر امریکہ بھر میں مسلم کمیونٹی ایک مرتبہ پھر تقسیم ہو گئی

0
17

واشنگٹن (پاکستان نیوز)رمضان المبارک کے آغاز کے معاملے پررواں برس بھی امریکی مسلمان کمیونٹی پھر تقسیم، امریکی پاکستانی اور دیگر مسلمان کمیونٹی الگ الگ تاریخوں پر رمضان کا آغاز کر رہی ہیں ۔اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کے صدر عمران غازی نے ہیوسٹن رویت ہلال کمیٹی کی مشاورت کے بعد آج 18 فروری سے رمضان کا آغازکردیا ہے، جبکہ گزشتہ شب پہلی تراویح پڑھائی گئی۔پاکستانی امریکی کمیونٹی کی ایک بڑی اکثریت آج سے ماہ مقدس کا آغاز کررہی ہے جبکہ جماعت اہلسنت امریکا کی روہیت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اطراف کے ممالک میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی اس لیے اہلسنت جماعت کی جانب سے پہلا روزہ کل بروز جمعرات 19 فروری کو ہوگا، اور پہلی تراویح آج ادا کی جائے گی۔اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کے زیر انتظام چلنے والے اسلامی مراکز بشمول مریم مسجد ، مسجد صابرین اور حمزہ مسجد سمیت دیگر مساجد میں منگل کی شب پہلی تراویح نمازکا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here