نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک سٹی ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن نے ڈرائیورز ریسورس سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے جوکہ ڈرائیوروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تمام سروسز فراہم کرے گا ، سینٹر کی جانب سے ڈرائیوروں کی مالی امداد ، دماغی اور جسمانی صحت کے حوالے سے تعاون اور پبلک بینیفٹ ایپلی کیشن سپورٹ کے حوالے سے بھرپور مدد فراہم کی جائے گی ۔اب تمام ڈرائیورز حضرات بینکوں سے آسان قرضوں کے حصول کے لیے بھی سینٹر سے مالی امداد حاصل کر سکیں گے ، ڈرائیورز اپنے مسائل کے حوالے سے سینٹرز سے فون پر ٹائم بھی لے سکیں گے ۔