ممبئی (پاکستان نیوز) بھارتی سوشل میڈیا میں امریکی صحافی،سی این این کی رپورٹر سے ریپ کی وائرل ہونیوالی ویڈیو جعلی نکلی ، یہ ویڈیو ممبئی حملوں کے دوران پریس بریفنگ کی ہے جس کے کلپ کو ایڈٹ کر کے ریپ کی من گھڑت کہانی بنائی گئی ہے، انڈین ٹی وی چینل کے لائیو شو کے ودران امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این ” کی رپورٹر کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جوکہ جعلی ہے، ویڈیو میں دکھایا گیا کہ شو کے دوران اچانک لائٹس بن ہوگئیںاور سی این این کی خاتون رپورٹر کو چلاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔










