طالبان کے قبضے سے خواتین صحافیوں کی بڑی تعداد پریشانی سے دوچار

0
116

واشنگٹن (پاکستان نیوز)طالبان کی جانب سے راتوں رات کابل پر قبضے کے بعد صحافیوں کی بڑی تعداد خوفزدہ ہوگئی ہے ، نظریہ کریمی نامی صحافی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئیں اور کہا میں آج بہت پریشان ہوں ، افغان خواتین نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ان کو اس طرح دوبارہ طالبان کے زیر سایہ زندگی گزارنا پڑے گی ، کریمی ایرینا ٹی وی نیٹ ورک کے لیے خدمات انجام دے رہی ہیں ، کریمی بیس سال قبل بھی طالبان کی جانب سے حملے کے دوران بچ نکلنے میں کامیاب رہیں تھیں اور آج پھر اسی صورتحال کو سوچ کر پریشانی سے دوچار ہیں ۔انھوں نے کہا کہ خواتین کی بڑی تعداد اب بھی یہ سوچ رہی ہے کہ ان پر پابندیوں میں اضافہ ہوگا ، کریمی نے گفتگو کے دوران افغان جھنڈے والا ماسک پہن رکھا تھا۔دوسری طرف طالبان نے تمام سرکاری ملازمین کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا ہے جبکہ خواتین سمیت تمام ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here