کاروباری و سماجی شخصیت رئیس نظامی کے بڑے بھائی مسعود نظامی انتقال کر گئے

0
172

 

مرحوم مسعود نظامی کا انتقال حیدر آباد (دکن) بوجہ عارضہ قلب ہوا، مرحوم کی رحلت پر ان کے احباب و کمیونٹی کا اظہار افسوس اور مغفرت کی دعا

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو میں انڈو پاک کمیونٹی کے رکن اور کاروباری شخصیت رئیس نظامی کے برادر اکبر آرکیٹیکٹ مسعود نظامی اتوار 11 اکتوبر کو بوجہ عارضۂ قلب خالق حقیقی سے جا ملے، انا للہ وانا علیہ راجعون، مرحوم مسعود نظامی طویل عرصہ شکاگو میں قیام پذیر رہے اور کمیونٹی میں انتہائی مقبولیت کے حامل رہے، بعد ازاں وہ بوجہ پروفیشنل مصروفیات کینیڈا منتقل ہو گئے تھے تاہم ان کی فیملی شکاگو میں ہی قیام پذیر رہی۔ 79 سالہ مسعود نظامی نے بیوہ، بھائی رئیس نظامی اور دیگر افراد خاندان و احباب کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم نظامی پاکستان نیوز شکاگو کے بیورو چیف رانا جاوید کے دیرینہ و قریبی دوست تھے، مسعود نظامی کے انتقال کی خبر کمیونٹی میں افسوس کیساتھ سنی گئی اور ان کے احباب و دیگر کمیونٹی ارکان نے رئیس نظامی سے اظہار تعزیت کیساتھ مرحوم مسعود نظامی کی بخشش و اعلی؟ٰ درجات کیلئے دعا کی، ادارہ پاکستان نیوز شکاگو مرحوم مسعود نظامی کے لواحقین کے غم میں شریک ہے اور مرحوم کی مغفرت و جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نیز لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا گو ہے۔ آمین۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here