نیویارک میں کوویڈ 19کا دوسرا کیس سامنے آ گیا ، وزارت صحت کی تصدیق

0
221

 

نیویارک کا 50سالہ رہائشی منہاٹن کی قانونی فرم کا ملازم ، ہستپال میں حالت خطرے میں

نیویارک (پاکستان نیوز) وزارت صحت نے کوویڈ 19 کا دوسرا کیس سامنے آنے کی تصدیق کر دی ہے ، شہری نیویارک کا رہائشی ہے ، 50سالہ شخص منہاٹن کی ایک قانونی فرم کا ملازم ہے ، اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور فوری انتہائی نگہداشت کے یونٹ میںمنتقل کر دیا گیا ہے ، ڈاکٹروں کے مطابق مریض کی حالت خطرے میں ہے تاہم اس کا مکمل علاج یقینی بنایا جا رہا ہے ، وزارت صحت نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ شہری کھانے میں بھی احتیاط س کام لیں ، فلو ، کھانسی اور دیگر علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر قریبی ہسپتال میں چیک اپ کو یقینی بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here