نیویارک PTI انٹرا پارٹی الیکشن: رجسٹریشن میں زبردست دھاندلی

0
144

 

صرف 60ڈالر رجسٹریشن فیس ہونے کی وجہ سے لوگوں کے فیس بک اکاﺅنٹ سے تصاویر اور دیگر معلومات چوری کی گئیں ، کمیونٹی کی اکثریت لاعلم
پی ٹی آئی حکام چوری کی تفصیلات بتائیں یاکارروائی کیلئے تیار رہیں ، پاکستان میں قیادت کو آگاہ کر دیا ، جلد ایوان میں آواز بلند کی جائیگی :دانش ملک

نیویارک (پاکستان نیوز) پی ٹی آئی یو ایس اے کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے لوگوں کی جعلی آئی ڈیز بنانے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے اس کام میں اتنی جلد بازی اور پھرتی دکھائی گئی کہ مسلم لیگ ن یو ایس اے کے سرگرم رہنما دانش ملک کو بھی اپنا ممبر بنا لیا جوکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنی تصویر والی آئی ڈی دیکھ کر حیران رہ گئے ، پی ٹی آئی نے رجسٹریشن فیس 60ڈالر مقرر کی تھی لیکن اس سلسلے میں لوگوں سے رابطوں کی بجائے خود ہی فیس بک آئی ڈیز کے ذریعے لوگوں کی جعلی آئی ڈیز بنائی گئی ہیں ، مسلم لیگ یو ایس اے کے رہنما دانش ملک نے کہا ہے کہ انھوں نے پی ٹی آئی حکام سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کی ہے کہ وہ فوری اس کا جواب دیں کہ ان کی اجازت کے بغیر پی ٹی آئی نے کیسے ان کو اپنا ممبر بنا لیا اور اس سلسلے میں ان کی فیس بک کی تصویر بھی چوری کی گئی ہے جوکہ قانونی کارروائی کی زد میں آتی ہے ، دانش ملک نے موقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جعلی آئی ڈیز بنانے کا مقصد وزیراعظم عمران خان کیخلاف جلد کھلنے والے منی لانڈنگ کیس میں تحفظ فراہم کرنا ہو سکتا ہے جس میں بیرون ممالک زیادہ سے زیادہ ممبران کو شو کروا کر ہیرا پھیری کے الزامات سے بچا جائے گا ۔لیگی رہنما دانش ملک نے اس سلسلے میں پاکستان میں اپنی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے جنھوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پی ٹی آئی یو ایس اے کی اس بھونڈی حرکت کے بارے میں قومی اسمبلی میں آواز بلند کریں گے اور پرزور مذمت کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here