سیاہ فام خاتون کی نیم برہنہ گرفتاری کی ویڈیو وائرل، عوام میں غم و غصہ

0
159

 

پولیس نے ایک تو چھاپہ غلط ایڈریس پر مارا اور دوسرا خاتون کو کپڑے بھی پہننے نہیں دیئے گئے

واشنگٹن(پاکستان نیوز) شکاگو میں پولیس کی جانب سے ایک سیاہ فام خاتون کو نیم برہنہ حالت میں گرفتار کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ 2019ء کا ہے جب پولیس نے غلط ایڈریس پر چھاپہ مار کر خاتون کو نیم برہنہ حالت میں اس کے کمرے سے گرفتار کیا اور اسے کپڑے بھی نہیں پہننے دیئے گئے، واقعہ کی ویڈیو پولیس اہلکاروں کے کندھے پر لگے کیمرے میں ریکارڈ ہوئی تھی۔ یہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کے قتل کیخلاف طویل عرصے سے مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here