واشنگٹن (پاکستان نیوز) ڈیمو کریٹک ممبران کانگریس نے وفاقی تحقیقاتی بیوروایف بی آئی سے آئندہ صدارتی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی کوشش کے الزامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کو کہا ہے۔اس سلسلے میں کانگریس (پارلیمنٹ) ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی ، سینیٹر چک شومر اور دیگر رہنماو¿ں نے پیر کو ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کو ایک خط لکھا۔