کیئر کا مسلم خاتون سے ہتک آمیز رویے پر میسوری گن رینج کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

0
166

میں اپنے شوہر کے ساتھ میسوری گن رینج پہنچی تو وہاں کے سٹاف نے مجھے حجاب اتارنے کیلئے کہا جس سے میں نے منع کر دیا ، رانیہ کا موقف

کنساس سٹی (پاکستان نیوز)کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن (کیئر ) نے مسلم خاتون کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر میسوری گن رینج کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے ،مسلم خاتون رانیہ برکت نے موقف اختیار کیا کہ میرے حجاب اتارنے سے انکار پر میسوری گن رینج نے اپنی سروسز فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا ، رانیہ نے بتایا کہ میرے شوہر چھٹیوں میں اکثر میسوری گن رینج جایا کرتے تھے اور ایک دن انھوں نے مجھے بھی ساتھ چلنے کے لیے کہا جب ہم میسوری گن رینج پر پہنچے تو وہاں موجود سٹاف نے مجھے سروسز فراہم کرنے سے اس لیے انکار کر دیا تھا کیونکہ میں نے حجاب اتارنے سے منع کر کیا ، انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ اس طرح کا نسل پرستانہ رویہ ختم کیا جا نا چاہئے ، فیس بک پر براہ راست پریس کانفرنس کے دوران رانیہ نے موقف اپنایا کہ کمیونٹیز کے خلاف اس طرح کے امتیازی رویے کی ہرگز گنجائش نہیں ، اس موقع پر کیئر کے حکام نے بھی مطالبہ کیا کی اس طرح کا رویہ ہر گز قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے ، میسوری گن رینج کو اپنے قوانین میں تبدیلی کے ساتھ سٹاف کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کرنی چاہئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here