ایران میں دہشت گرد حملے،100 سے زائد ہلاکتیں

0
79

تہران (پاکستا ن نیوز) ایران کی القدس فورس کے سابق سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے عرس کے موقع پر دو بم دھماکوں کے دوران 100 سے زائد افرا د ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے، روس، سعودی عرب، پاکستان نے واقعہ کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے بھرپور مذمت کی ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امریکہ اور اسرائیل کو بم دھماکوں کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اعلان جنگ کر دیا ، دو بم دھماکے مسجد میں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے 10منٹ کے وقفے سے کیے گئے ، دھماکے اس قدر خوفناک تھے کہ عمارتیں لرز اُٹھیں، مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی شہر کرمان کے علاقے گولزار شہدائے جانے والے راستے میں صاحب الزمان مسجد کے قریب دونوں دھماکے ہوئے۔دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے تسلیم نہیں کی ہے، گزشتہ برسوں کے دوران عرب علیحدگی پسند گروہوں، نام نہاد دولت اسلامیہ اور سنی جہادی تنظیموں نے ایرانی سکیورٹی فورسز اور مزاروں پر حملوں کی ذمہ داریاں قبول کی تھیں۔یاد رہے کہ جنوری 2020 میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں امریکی افواج کے فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر 62 سالہ قاسم سلیمانی کو بغداد کے ہوائی اڈے پر ان کی کار پر ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کے ہمراہ کار میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے عراقی کمانڈر بھی موجود تھے۔ ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی مدد کے لیے بھیجے گئے کم از کم ایک امدادی کارکن کی دوسرے دھماکے میں ہلاکت ہوئی جو اس سے قبل پہلے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کی طرف گئے تھے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ بم حملے بزدلانہ فعل ہے، جس میں ملوث افراد کو جواب دینا ہوگا، اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو جاں بحق کرنا دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل ہے، انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی میں ملوث افراد کو جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ دہشت گردی کرنے والے عناصر سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں اپنے انجام کے لیے جواب دہ ہوں گے۔روسی صدر ولادی میر پیوتن نے روس کی طرف سے خود اس المناک واقعے کی مذمت کی۔انہوں نے اس سلسلے میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے نام لکھے گئے خط میں کہا کہ پرامن شہریوں کو جو ایک قبر پر دعا کرنے کے لیے گئے تھے انہیں ہلاک کرنا ظلم اور گھٹیا پن کو واضح کرتا ہے۔یورپی یونین نے بھی ایران نے دھماکوں سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی مذمت کی ہے اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطابہ کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے،یورپی یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ دو دھماکوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان نے کہا ‘کرمان میں آج ہونے والے بم دھماکوں کے بعد ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ اس دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں شہریوں کی حیران کن اور بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں، دریں اثنا سعودی عرب نے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے،وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس دردناک واقعہ پر ایران سے تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا،زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔بیان میں ایرن میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کو مسترد کرنے اور ان کی مذمت کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here