صدر ٹرمپ نے اپنی توپوں کا رخ اوباما اور جوبائیڈن کی طرف موڑ دیا

0
128

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوباما اور بائیڈن کی جانب سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلائن ان ماسکنگ کے ذمہ دار سابق صدر باراک اوباما اور نائب صدر جوبائیڈن ہیں ، فلائن ان ماسکنگ ایسی دستاویزات تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح باراک اوباما اور جوبائیڈن نے خفیہ ایجنسیوں پر دباﺅ ڈالا کہ وہ ٹرمپ کی ٹیم ممبران کی روسی سفارتکاروں سے ہونے والی گفتگو پر پٹیشن دائر کریں ۔گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں جانب سے ان دستاویزات کے حوالے سے الزامات سامنے آ رہے ہیں اور اب ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اس حوالے سے اپنی توپوں کا رخ اوباما کی طرف کر دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here