امریکہ نے پاکستان افغانستان پر ہزاروں بم گرائے، رپورٹ شائع

0
88

واشنگٹن(پاکستان نیوز) پینٹاگون نے بالآخر اپنی پہلی پاور سمری شائع کر دی ہے یہ ماہانہ رپورٹ 2007ء سے شائع کی جا رہی ہیں تاکہ 2004ء سے افغانستان، پاکستان، لبنان، لیبیا، صومالیہ، عراق، شام اور دیگر ممالک میں فضائیہ کی طرف سے گرائے گئے بموں اور میزائلوں کی تعداد کو دستاویزی شکل دی جا سکے لیکن صدر ٹرمپ نے فروری 2020ء کے بعد انہیں شائع کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی پھر فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے بموں کی تعداد کو خفیہ رکھا جاتا رہا، اب پینٹاگون نے گزشتہ 20 سالوں پر مشتمل جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی اور اتحادی فضای افواج نے دوسرے ممالک پر 337,000 سے زیادہ بم اور میزائل گرائے، یہ نہ ختم ہونیوالی بمباری نہ صرف اس کے متاثرین کیلئے مہلک اور تباہ کن رہی ہے بلکہ اسے بین الاقوامی اور سلامتی کو سنگین طور پر نقصان پہنچانے اور دنیا میں امریکہ کی حیثیت کو کم کرنے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here