نیویارک(پاکستان نیوز)ایک سال کی طویل جدوجہد کے بعد آخر کار سٹی کونسل نے ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے ، اس سلسلے میں جلد تین بلز سینٹ سے منظور کروائے جائیں گے اور اس حوالے سے بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی ، کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے بعد ٹیکسی ڈرائیوروں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے اور اس حوالے سے ریلیف حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔کونسل وومن آدرینی ایڈمز نے کہا ہے کہ اب ٹیکسی ڈرائیونگ کا لائسنز حاصل کرنے والوں کو فنانشل رپورٹ اور آمدنی کی تفصیلات بھی جمع کرانا ہوگی ۔