واشنگٹن (پاکستان نیوز)دوران پرواز مسافروں کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والا بھارتی شہری بوسٹن سے گرفتار کر لیا گیا ہے، محکمہ انصاف کے مطابق، 28 سالہ پرنیت کمار عسیری پلی پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے خصوصی ہوائی جہاز کے دائرہ اختیار میں سفر کے دوران جسمانی نقصان پہنچانے کے ارادے سے خطرناک ہتھیار سے حملہ کرنے کا الزام ہے۔یہ واقعہ شکاگو سے لفتھانزا کی پرواز میں پیش آیا جس نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں لینڈنگ کرنا تھی۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عسیری پلی پر الزام ہے کہ اس نے دو 17 سالہ بچوں کو چاقو مارنے کے لیے دھاتی کانٹے کا استعمال کیا، جن میں سے کسی کو بھی جان لیوا زخم نہیں آئے۔








