چینی ہیکرز حملہ،ہزاروں امریکی ای میل چوری

0
60

بیجنگ (پاکستان نیوز) چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے میں کامیاب ہو گئے۔ امریکی سینیٹ کے ایک کارکن نے بتایا کہ محکمہ خارجہ کے 10 اکائونٹس سے 60 ہزار ای میلز چرا لی گئیں۔ امریکی سینیٹ کے ایک کارکن، جو امریکی محکمہ خارجہ کے آئی ٹی حکام کی جانب سے دی جانے والی ایک بریفنگ میں موجود تھے، کے مطابق حکام نے قانون سازوں کو بتایا کہ محکمہ خارجہ کے دس اکائونٹس سے 60 ہزار ای میلز چرالی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here