ہیوسٹن میں فائرنگ سے لیموزین ٹیکسی ڈرائیور ہلاک

0
349

ہیوسٹن (پاکستان نیوز)فائرنگ کے واقعہ میں لیموزین ٹیکسی ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا ، تفصیلات کے مطابق سائوتھ لوپ میں مختلف گاڑیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیمو ٹیکسی ڈرائیور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ، پولیس نے جائے وقوع سے گاڑیوں پر گولیوں کے نشانات اور دیگر شواہد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ،ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے جس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ تحقیقات کے مطابق سڑک پر اچانک چار گاڑیوں میں سوار افراد نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر بے قصور لیمو ٹیکسی ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا ، ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر گاڑی میں موجود مسافر نے خود گاڑی کو ڈرائیو کیا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا ، مسافر نے لیمو ٹیکسی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔پولیس کی جانب سے فائرنگ کی وجوہات کے متعلق تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے اور نہی ہی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں آ سکی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here