ایک دن تمام پاکستانی امریکہ کے اہم عہدوں پر تعینات ہوں گے:جج زاہد قریشی

0
134

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ”پاکستان ہیریٹیج اینڈ ریزولوشن منتھ آف سلیبریشن” پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستانی سفیر مسعود خان ، پاکستانی امریکن فیڈرل جج زاہد قریشی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پہلے پاکستانی امریکن فیڈرل جج زاہد قریشی نے کہا کہ شاید میری زندگی میں نہ ہو لیکن ایک دن آئے گا جب پاکستانی امریکن نیویارک پولیس کمشنر ، ڈائریکٹر ایف بی آئی، چیئرمین سینٹ ہوگا، انھوں نے کہا کہ نیویارک پولیس میں خدمات دینے والے پاکستانی امریکن عظیم ملازمت کر رہے ہیں ، وہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں جوکہ قابل فخر بات ہے ، میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، انھوں نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے پاکستانی امریکیوں کے لیے آج کے پروگرام کا انعقاد کیا اور ہمیں اپنے خیالات کے اظہار کا موقع دیا، جج زاہد قریشی نے کہا کہ پاکستانی امریکن زندگی کے ہر شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن ہمیں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہونے کی بجائے مزید محنت کرنی چاہئے، مزید خدمات ادا کرتے رہنا چاہئے ، انھوں نے کہا کہ میرے والد کا میری پرورش میں بہت اہم کردار ہے ، والدین ہمیشہ اپنی اولاد کی صلاحیتوں کو جانتے اور پہچانتے ہیں، اور ان کی بھرپور مدد کرتے ہیں، بدقسمتی سے مجھے اب اپنے والد کا ساتھ حاصل نہیں ہے لیکن ان کی میرے لیے محنت ، جدوجہد ہمیشہ زندہ رہے گی، انھوں نے کہا کہ اگر میں پہلا پاکستانی امریکن جج بن سکتا ہوں تو آپ لوگوں میں بہت سے افراد بھی امریکہ کے پہلے عہدیدار بن سکتے ہیں ، اپنی تقریر کے آخر میں انھوں نے ایک مرتبہ پھر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here