نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں مارچ کے دوران جرائم کی شرح 2.4 فیصد تک بڑھ گئی ہے ، مارچ کے دوران نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے روڈ بمپ میں تیزی سے اضافہ ہوا ، صرف مارچ میں فائرنگ کے 99 واقعات رجسٹرڈ ہوئے ،فائرنگ کے 56 واقعات کے تحت جرائم بڑھنے کی شرح 76.8 فیصد رہی ، گزشتہ ماہ پانچوں بوروز سے اسلحہ قوانین کی خلاف ورزی پر 492 گرفتاریاں عمل میں آئیں جبکہ ایشین تارکین کیخلاف نفرت آمیز واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔