”مسلم کمیونٹی سینٹر“ (MCC) کی امت مسلمہ سے Census-2020 میں بھرپور شرکت کی اپیل

0
127

 

اپنے بہتر و روشن مستقبل کیلئے مردم شماری میں اندراج اہم فریضہ ہے، ایم سی سی
امہ کی تعداد کا صحیح اندراج حقوق و مواقع کے بہتر حصول کا ذریعہ ہے، اعلامیہ

شکاگو(پاکستان نیوز) ریاست الی نائے میں مسلم امہ کے مرکز مسلم کمیونٹی سینٹر (MCC) نے ریاست میں مقیم کمیونٹی سے امریکہ میں مردم شماری کیلئے ہونےوالے سرکاری پروگرام Census-2020 میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ ایم سی سی کے اعلامیہ کے مطابق امہ کی ریاست میں صحیح تعداد کا اندراج بہتر اور روشن مستقبل اور متعینہ شہری حقوق، نیز بہتر سماجی، معاشی، قانونی حقوق و روزگار کے مواقع کا اہم ذریعہ ہے۔ اندراج مردم شماری کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی کیا جا سکتا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پیپر Census بھی کیا جا سکتا ہے۔ رائے شماری کے نمائندگان 28 مئی سے 14 اگست تک اس حوالے سے مختلف گھروں کا بھی فرداً فرداً وزٹ کرینگے۔ مزید تفصیلات کیلئے پاکستان نیوز میں ایم سی سی کا اشتہار دیکھیں یا ادارے کی ویب سائٹ پر معلومات حاصل کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here