کیلی فورنیا کرونا کیسز میں نیویارک سے آگے

0
166

نیویارک(پاکستان نیوز) کیلی فورنیا میں کرونا کیسز کی تعداد نیویارک کے مقابلے میں زیادہ ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے اعداد و شمار جمع کرنے والی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں کرونا کیسز کی تعداد چار لاکھ نو ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جو امریکہ میں کسی بھی ریاست میں مقابلے میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ نیویارک کو کرونا کیسز سے سب سے زیادہ متاثر قرار دیا جاتا تھا۔ تاہم اعداد و شمار کے مطابق کیلی فورنیا میں نیویارک کے مقابلے میں 1200 زیادہ کیسز ہیں۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے نیویارک سب سے آگے ہےجہاں اب تک 32 ہزار 520 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک ایک لاکھ 43 ہزار 190 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں 39 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here