نیویارک میں بڑے جرائم کی شرح میں 37 فیصد تک ریکارڈ اضافہ

0
387

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں جرائم کی شرح کم نہ ہوسکی ، بڑے جرائم میں 37 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گاڑیوں کی چوریاں، ڈکیتی کی وارداتیں ان میں نمایاں رہی ہیں، اتوار تک گزشتہ سال کے مقابلے اس سال اب تک گرینڈ چوری میں 49 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ 18,058 سے 26,908 تک پہنچ گیا ہے۔ گاڑیوں کی چوری میں 46.2 فیصد اضافہ ہوا ہے ، گاڑی چوری کی وارداتیں 4,855 سے بڑھ کر 7,100 تک جا پہنچی ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں 39.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ان کی تعداد 6,530 سے بڑھ کر 9,091 فیصد تک جا پہنچی ہے، 2021 کے مقابلے اس سال اب تک سنگین حملوں میں 18.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور عصمت دری میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جان جے کالج آف کریمنل جسٹس کے پروفیسر اور نیویارک پولیس کے سابق سارجنٹ جوزف گیاکالون نے کہا ہے کہ یہ شاید نیویارک شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے لیے ایک ریکارڈ سال ہونے والا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آپ کے پاس کم عملہ ہے، آپ کے پاس اب بھی ایسی پالیسیاں ہیں جو پولیس کے کام کے خلاف ہیں۔دریں اثنا، 2021 کے اسی عرصے کے مقابلے میں اس سال اب تک قتل کے واقعات میں 5.6 فیصد کمی آئی ہے، جو کہ 252 سے 238 ہوگئی ہے۔ اس سال فائرنگ کے واقعات میں 10.3 فیصد کمی واقع ہوئی، جو کہ 833 کے مقابلے میں 747 ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here