لاہور(پاکستان نیوز) پاکستان کے بیرونی قرضے اور واجبات 115 ارب 76 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ سٹیٹ بنک کے مطابق سوا دوسال کے دوران بیرونی قرضوں میں 19ارب 64 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو ا ہے جو بیرونی قرضوں میں مجموعی طور پر 20.4 فیصد بنتا ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ستمبر 2018ئ سے دسمبر 2020ئ تک بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ ڈالر کے نئے قرضے لیے گئے۔ اس دوران حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے بھی 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کے نئے قرضے لے لیے جبکہ اس دوران نجی شعبے کے بیرونی قرضے 1 ارب 64 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق سوا دو سال کے دوران حکومت نئے بیرونی قرضوں پر مجموعی طور پر 6 ارب 83 کروڑ ڈالر سود ادا کیا۔ اگر نئے قرضوں کی رقم سے اس کونکال بھی دیا جائے تو بھی موجودہ حکومت کے دور میں بیرونی قرضوں میں 12 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔