بائیڈن کی مقبولیت میں شدید کمی ، سروے

0
132

واشنگٹن(پاکستان نیوز) عوام صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں سے مطمئن نہیں جس کے باعث ان کی مقبولیت میں روز بروز کمی آرہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ہونے والے ایک حالیہ سروے میں عوام کی بڑی تعداد نے صدر جوبائیڈن کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ صدر جوبائیڈن کی مقبولیت میں کمی کا گراف کم تر سطح تک پہنچ گیا ہے۔ فروری کے پہلے دو دن میں کیے گئے سروے میں 56 فیصد امریکی شہریوں نے بائیڈن حکومت کی کارکردکی کو ناقص قرار دیا ہے جب کہ 41 فیصد شہری اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ صدر بائیڈن اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح سروے میں ہر 10 میں سے 6 امریکی شہریوں نے خیال ظاہر کیا کہ ملک صحیح سمت میں گامزن نہیں جب کہ بقیہ کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن ان مسائل پر قابو پالیں گے۔ سروے میں امریکی شہریوں کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث اس وقت ملک میں پبلک ہیلتھ اور معیشت سب سے اہم مسائل ہیں جس پر موجودہ حکومت قابو نہیں پاسکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here