لاہور(پاکستان نیوز) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں ، جس کے باعث ملک میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔بین الاقوامی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالرز اضافے سے 1938 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1150جبکہ دس تولہ سونے کی قیمت میں 986 روپے اضافہ ہواہے۔منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 189300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 162294روپے ہوگئی۔ملک بھرمیں چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ،چاندی کی فی تولہ قیمت 2100روپے پر برقرار رہی۔