نیویارک (پاکستان نیوز)کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے آج تک یہ گتھی نہیں سلجھ سکی کہ یہ وائرس آخر کس طرح پھیلا ہے ، چین کے ایک معروف سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ بننے والے سارس وائرس کو چھ ماہ کے دوران ایک لیبارٹری میں تیار کیا جا سکتا ہے ، معروف چینی سائنسدان یان نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کا موجب بننے والا وائرس لیب سے آیا ہے اور یہ لیب چین مین ہی ہے جس کو چینی حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی ، واضح رہے کہ چین کے اس متنازع سائنسدان نے پہلے بھی کئی بار یہ دعوے دہرائے ہیں لیکن چینی حکومت کی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے اور اس کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا گیا ہے ۔