واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) نے روزگار کی اجازت اور ایمپلائمنٹ آتھورائزیشن ڈاکومنٹس (EADs) کے لیے خودکار توسیع کی مدت کو بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے،مخصوص درخواست دہندگان 540 دنوں تک اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔نئی توسیع پر عملدرآمد 4 مئی 2022 سے فوری طور پر لاگو ہوگیا،یو ایس سی آئی ایس کے ڈائریکٹر مسٹر جوڈو کے مطابق ایجنسی نے طے کیا ہے کہ ملازمت کی اجازت کے لیے موجودہ 180 دن کی خودکار توسیع فی الحال ناکافی ہے۔ نیا اقدام تارکین کو ملازمت برقرار رکھنے اور اپنے خاندانوں کے لیے اہم مدد فراہم کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جبکہ امریکی آجروں کے لیے مزید رکاوٹ سے گریز کرے گا۔واضح رہے کہ یو ایس سی آئی ایس کی مالی صورتحال اس وقت نازک ہے جبکہ کیس لوڈز کی تکمیل سے نقصان پہنچا ہے۔USCIS اور اس کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم uscis.gov پر جائیں یا ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، اور لنکڈ ان پر فالو کریں۔