واشنگٹن (پاکستان نیوز) ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس ) نے نئے قوانین کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت ایسے غیر قانونی افراد جو کہ اپنی سزا پوری کر چکے ہوں گے کی ہوم لینڈ سیکیورٹی سے رہائی کے بعد عدالت کی جانب سے ملک بدری کا حتمی فیصلہ آنے اور آبائی وطنوں کو واپسی کیلئے دستاویزات کی تیاری تک سیکیورٹی اداروں کی مانیٹرنگ میں رہیں گے ، دستاویزات کی تیاری تک ملازمت کر سکیں گے تاکہ اپنے آبائی وطن واپسی کے لیے رقم جمع کر سکیں ۔