جعلی شناخت کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد سماجی کارکن سروستی عہدے سے مستعفی

0
69

نیویارک (پاکستان نیوز) جعلی شناخت کا بھانڈا پھونٹنے کے بعد سماجی گروپ کی خاتون کارکن” راکیول سروستی” نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، فلاڈیلفیا سے تعلق رکھنے والی راکیول سروستی اپنی نسلی شناخت کے بارے میں برسوں سے جھوٹ بولتی رہی ہیں، اور یہ دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ وہ عرب مسلم خاتون ہیں جبکہ ان کی والدہ نے انکشاف کیا کہ یہ سب جھوٹ ہے ، امریکن فرینڈز سروس کمیٹی کی نمائندہ لین مولیٹ نے یو ایس اے ٹوڈے کو بتایا، “راکیل سرسوتی، جسے عوامی الزامات کا سامنا ہے کہ اس نے اپنے پس منظر اور ماضی کی وابستگیوں کو غلط انداز میں پیش کیا، نے ہمیں تنظیم سے الگ ہونے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا ہے۔39 سالہ سرسوتی جو ریچل الزبتھ سیڈل کی پیدائشی ہیں، فلاڈیلفیا میں مقیم ترقی پسند کوئیکر گروپ کی چیف ایکویٹی، انکلوژن اور کلچر آفیسر کے عہدے پر براجمان تھیں ، خاتون کارکن کو حال ہی میں لاطینی، جنوبی ایشیائی اور عرب نژاد ہونے کا جعلی روپ دھارنے پر عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے ، ـ اور اس کی والدہ، کیرول پیرون نے آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ میری بیٹی دراصل برطانوی، جرمن اور اطالوی نسب سے تعلق رکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here