امریکہ نے یکطرفہ طور پر ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں

0
137

اقوام متحدہ، ماسکو ( نیوز) امریکہ نے یکطرفہ طور پر ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں، سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 رکن ملکوں نے امریکی اقدام کو کالعدم قرار دیا ہے۔ امریکی انتظامیہ نے رات گئے ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی پابندوں کے نفاذ کا اعلان کیا، ان پابندیوں میں ایران پر اسلحے کی فروخت کی مستقل پابندی بھی شامل ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کیخلاف پابندیوں کوعالمی امن اور تحفظ کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے۔ مائیک پومپیو نے مزید کہا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کی اْن رکن ملکوں کے خلاف ایکشن لے گا جو ان پابندیوں کی پاسداری نہیں کریں گے۔ یورپین یونین نے ایران پر نئی امریکی پابندیوں کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے سی پی او اے کے تحت ان پابندیوں پر پابندی جاری رہے گی۔ ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ جوہری سرگرمیوں کے دوسرے معائنے کا وقت ایران اورآئی اے ای اے کے درمیان مقرر کیا گیا ہے اور ہم اسے عوامی سطح پر اعلان نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی جوہری ادارے کے حکام کی دو مطلوبہ مقامات کے معائنے کے بعد کوئی اور درخواست نہیں ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں کبھی بھی کارآمد نہیں ہوئیں۔ ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف نے جنوری میں قتل کیے گئے ایران جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا امریکہ سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here