ٹرمپ کی نظریں 2024ءکے صدارتی الیکشن پر

0
332

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کا الیکشن لڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اوول آفس ہے نہ سوشل میڈیا لیکن وہ عوامی اجتماعات کے ذریعے یہ ثابت کرینگے کہ امریکی عوام کی بڑی اکثریت آج بھی انہیں اپنا لیڈر مانتی ہے اور گزشتہ الیکشن چرائے گئے ہیں۔ ری پبلکن پارٹی کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ 24 فروری کو فلوریڈا میں کنزرویٹو پولیٹکل ایکشن کانفرنس سے ری پبلکن پارٹی کے مستقبل اور قدامت پسند تحریک کے بارے میں خطاب کرینگے۔ تقریب سے آئندہ ہونےوالے صدارتی الیکشن میں ممکنہ امیدواروں کی لسٹ میں شامل مائیک پینس، مائیک پومپیو اور گورنر کرسٹی نوئم بھی خطاب کرینگے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here