مودی اور حسینہ کی سیاست میں مماثلت، اگلی باری بھارت کی ہو سکتی، مبصرین

0
26

نئی دہلی(پاکستان نیوز) مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی اور حسینہ کی سیاست میں مماثلت ہے، اگلی باری بھارت کی ہو سکتی ہے۔ سابق وزیر سلمان خورشید کے مطابق بھارت میں لاوہ پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ، ششی تھرور کے مطابق بنگلہ دیش کے تجربے نے جو بڑا پیغام دیا ہے وہ جمہوریت کی اہمیت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہے۔ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد مبصرین اس سوال پر بحث کر رہے ہیں کہ کیا بنگلہ دیش کے بعد اگلی باری بھارت کی؟ بنگلہ دیش کی عوام نے غیر جمہوری قوتوں کو نا صرف مستر د کر دیا بلکہ جواں مردی کے ساتھ مقابلہ بھی کیا۔ طالبعلموں کی تحریک شیخ حسینہ واجد کے 16 سالہ خوف پر مبنی اقتدار کے خاتمے کا باعث بنی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here