چین اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

0
96

واشنگٹن (پاکستان نیوز)بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 امریکہ میں اویغور ترک احتجاج کر رہے ہیں۔مظاہرین وائٹ ہاؤس کے سامنے چین کے نسل کشی اولمپکس کا بائیکاٹ کریں’ کے نعرے لگا ئے گئے۔امریکہ میں ایغور ترکوں نے ہفتہ کو وائٹ ہاؤس کے سامنے 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے خلاف احتجاج کیا۔ایغور ترکوں نے چینی حکومت پر تنقید کی اور اس پر سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں ”نسل کشی”کرنے کا الزام لگایا۔مظاہرین نے مشرقی ترکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور مشرقی ترکستان کی آزادی اور چین کے نسل کشی اولمپکس کا بائیکاٹ کرو کے نعرے لگائے۔مظاہرین نے یو ایس انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور میڈیا آؤٹ لیٹس جیسے این بی سی نیٹ ورک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو امریکہ میں گیمز نشر کر رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت ایغور لوگوں کے خلاف ہونے والی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کرے۔ حالیہ برسوں میں چین میں ایغور ترکوں کی شناخت اور ثقافت کے خلاف ہونے والی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بہت سے ایغور ترکوں کو ان کی مرضی کے خلاف ان جگہوں پر رکھا جاتا ہے جنہیں بیجنگ “پیشہ ورانہ تربیتی مراکز” کہتا ہے اور بین الاقوامی برادری “ری ایجوکیشن کیمپ” کے طور پر بیان کرتی ہے۔بیجنگ یہ معلومات فراہم نہیں کرتا ہے کہ سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں کتنے کیمپ ہیں، وہاں کتنے لوگ ہیں اور کتنے سماجی زندگی میں واپس آچکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں نے جانچ پڑتال کے لیے کیمپوں کو کھولنے کے لیے اپنے مطالبات کا اعادہ کیا ہے، چین نے اب تک ان کیمپوں میں سے چند کو اجازت دی ہے جن کو اس نے خود نامزد کیا ہے کہ وہ جزوی طور پر غیر ملکی سفارت کاروں اور صحافیوں کی ایک چھوٹی سی تعداد کو دیکھ سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here