ٹیکساس (پاکستان نیوز) ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں بھارتی تارک وطن 50 سالہ چندرامولی ناگمالیہ مقامی ہوٹل کے منیجر تھے جن کو ان کے اپنے ہی ملازم نے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم کوبوس مارٹینز، جس کا تعلق کیوبا سے تھا اور امریکہ میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھا، نے واشنگ مشین کے استعمال پر پیدا ہونیوالے جھگڑے کے دوران ناگمالیہ پر ایک بڑے چاقو سے اس کی بیوی اور بیٹے کے سامنے حملہ کیا اور انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعے کی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ ملزم موٹل کے کوریڈور میں ناگمالیہ کا پیچھا کرتا رہا جبکہ موقع پر موجودہ مقتول کے اہل خانہ نے بچانے کی کوشش کی، مگر بالآخر ملزم نے ان پر حملہ جاری رکھا۔ حملے کے دوران ملزم نے مقتول کی جیبیں بھی تلاش کیں اور ان کا موبائل فون اور کارڈ نکالا۔ بعد ازاں حملہ اتنا شدید تھا کہ ناگمالیہ کا سر تن سے جدا ہو گیا۔ ایک اور ویڈیو میں ملزم کو سڑک پر کٹے ہوئے سر کو ٹھوکر مارتے ہوئے دکھایا گیا۔37 سالہ ملزم کو گرفتار کر کے کیپیٹل مرڈر کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقتول چندرا مولی ناگمالیہ کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹک سے تھا۔ وہ پچھلے پانچ برس سے ڈیلاس ( ٹیکساس) کے ”ڈاؤن ٹاؤن سوئیٹس موٹل” پر منیجر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ دوستوں اور رشتہ داروں میں وہ ”باب” کے نام سے جانے جاتے تھے۔انہوں نے تعلیم بنگلور کے نیشنل کالج سے حاصل کی اور 2018 میں امریکہ منتقل ہوئے۔ پہلے سان انٹونیو میں مقیم رہے اور بعد ازاں ڈیلاس میں سکونت اختیار کی۔مرحوم اپنے پسماندگان میں بیوی نشا اور 18 سالہ بیٹے گورَو کو چھوڑ گئے ہیں جو حال ہی میں ہائی اسکول سے فارغ ہوا ہے اور کالج میں داخلے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان کے بیٹے کا خواب ہے کہ وہ ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کرے، جس کی ترغیب اسے والد کے کام سے ملی۔ کمیونٹی کی جانب سے ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک فنڈ ریزنگ مہم بھی شروع کی گئی ہے جس میں تقریباً 3 کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں۔چندرا ناگمالیہ کی آخری رسومات گزشتہ ہفتے فلاور ماؤنڈ، ٹیکساس میں ادا کی گئیں۔میڈیا رپورٹس اور تحقیقات کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ناگمالیہ نے ملزم کو ٹوٹی ہوئی واشنگ مشین استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی۔ چونکہ وہ ہدایت براہِ راست دینے کے بجائے ایک اور ملازم کے ذریعے ترجمہ کروا رہے تھے، اس پر ملزم مشتعل ہو گیا اور جان لیوا حملہ کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی صبح اس لرزہ خیز واقعے پر ردعمل دیا اور ملزم کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا:”میں ڈلاس، ٹیکساس میں چندرا ناگمالیہ کے بھیانک قتل کی خبروں سے واقف ہوں۔ وہ ایک نہایت عزت دار شخص تھے جنہیں ایک غیر قانونی کیوبن تارکِ وطن نے قتل کیا، جو کبھی ہمارے ملک میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔ٹرمپ نے عہد کیا کہ ایسے مجرموں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور امریکہ کو ”پھر سے محفوظ بنایا جائے گا۔










