بھارت سائبر فراڈز کا گڑھ بن گیا

0
7

اسلام آباد(پاکستان نیوز) مودی کی سرپرستی میں بھارت دنیا بھر میں سائبر فراڈ کا گڑھ بن گیا،امریکی حکام کی تحقیقات نے بھارت میں وسیع پیمانے پر ہونے والے سائبر جرائم کا پردہ چاک کر دیا ۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں کروڑوں ڈالر کے فراڈ کی تحقیقات میں بھارتی کال سینٹرز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تین بھارتی کال سینٹرز نے 650 سے زائد افراد کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں 48ملین ڈالر سے زائد کا مالی نقصان پہنچایا۔جعل ساز بھارتی خود کو امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ظاہر کرتے تھے۔کال سینٹرز میں بھارتی جعل ساز ای میل، فون اور پاپ اپ کے ذریعے امریکی ہدف تلاش کرتے تھے۔امریکی حکام کی اطلاعات پربھارتی ایجنسی نے جعل ساز گروہ کے6سرغنہ گرفتار کر کے سازوسامان ضبط کیاہے۔ایف بیآئی کے خصوصی ایجنٹ جمی پال بھی بھارت کے تین کال سینٹرز کے فراڈ نیٹ ورک ختم کرنے کی تصدیق کر چکے ہیں ۔ بین الاقوامی ماہرین کے مطابق غیر ملکی ریاستی اداروں کی جعلی شناخت کو بطور ہتھیار استعمال کرنا مودی حکومت کی سفارتی اور انتظامی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔بھارت میں منظم دھوکہ دہی کے حالیہ واقعات کمزور ریاستی نگرانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کو کھل کر بے نقاب کرتے ہیں ،مسلسل دھوکہ دہی کے سکینڈلز مودی کی نا اہل حکومت کی ناقص حکمرانی اور داخلی کمزوریوں کی علامت بن چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here