خواتین بیٹیوں کو ترجیح دینے لگیں، سروے

0
13

نیویارک (پاکستان نیوز) ایک نئی عالمی تحقیق کے مطابق اب زیادہ خواتین بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں کی خواہش رکھتی ہیں۔تحقیق کے مطابق صنفی کردار، مردانہ رویوں اور لڑکوں کی پرورش سے جڑے چیلنجز سے متعلق بڑھتی ہوئی بحث والدین کی ترجیحات پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔گیلپ انٹرنیشنل کے 2025 کے سروے میں 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریبا 45 ہزار افراد کی رائے شامل کی گئی۔سروے کے مطابق 19 فیصد خواتین نے بیٹی جبکہ 12 فیصد نے بیٹے کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم تقریبا دو تہائی افراد نے کہا ہے کہ ہماری بچے کی جنس سے متعلق کوئی خاص ترجیح نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here